اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان پہلے بھی سلیکٹڈ تھا اور اب دوبارہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش کر رہا ہے،بلاول بھٹو

کراچی: وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے بھی سلیکٹڈ تھا اور اب دوبارہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

این اے 237 ملیر میں کارکنوں سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مخالفین کو بدترین شکست دی، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان ہوا، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے لوگوں کو بےروزگار کیا، اب ہم سب مل کر پورے پاکستان کی خدمت کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آ ٓج بھی عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ عمران خان پہلے بھی سلیکٹڈ تھا اور اب دوبارہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ عمران خان کے پاس اختیار نہیں تھا تو استعفیٰ دیتا 4 سال حکمرانی کیوں کی؟ عمران خان تو اپنا کچن تک شوکت خانم اسپتال سے چلاتا ہے۔ ان جیسے سیاستدانوں کو ہم ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان فنی گالہ میں بیٹھ کر مزے کریں کیوں کہ سیاست ان کا کام نہیں ہے، تبدیلی کا نعرہ تبدیلی نہیں تباہی ثابت ہوا۔