اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چار سال ہاتھ نہیں ملایا، اب کہتے ہیں بات کرنے کو تیار ہوں، یہ کوئی طریقہ نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار سال تک ہاتھ نہیں ملایا، کہتے تھے میں ہاتھ نہیں ملانا چاہتا، اب کہتے ہیں میں بات کرنے کیلئے تیار ہوں، یہ دوغلا پن کب تک چلے گا؟ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ میں ہوں تو سب ہے اور میں نہیں تو کچھ بھی نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد کیلئے میں ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بغیرثبوت کے ہم پر الزامات لگائے گئے، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بغیرثبوت کے ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا؟ دن رات لوگوں کو چور اور ڈاکو کا سرٹیفکیٹ دینا درست نہیں، سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کروں گا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ دینے پرکہا گیا یہ نوجوانوں کو رشوت دی جا رہی ہے، اگر لیپ ٹاپ نہ دیتے تو کیا بچوں کے ہاتھوں میں بندوق دیتے؟ نوجوان نسل کوایک طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ناکام ہو گی، ن لیگ کےدورمیں کروڑوں روپےخرچ کر کے 600 طلبا چین بھجوائے گئے، ہم نے نوجوانوں کو 75 ہزار گاڑیاں دیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات سے ملک کو بہت نقصان پہنچا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، سیلاب متاثرین میں 66 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔