اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاک بھارت ٹاکرا:افتخار احمد کی شاندار ففٹی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کےخلاف مقررہ اوورز کے اختتام پر 159رنز بنا ئے ہیں۔

پرتھ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کپتان بابراعظم بھارت کے خلاف بغیر کوئی رنز بنائے پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ارشدیب سنگھ کی پہلی گیند پر بابر اعظم کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو دیا تاہم انہوں نے فورا رویو لیا۔ تھرڈ امپائر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ صاف آؤٹ تھے۔

بعد ازاں بھارتی پیسرز ارشدیب اور بھونیشور کمار سیم اور سوئنگ بولنگ سے قومی بیٹرز کو دباو میں باندھے رکھا کہ اس دوران رضوان ارشدیب کی گیند پر تھرڈ میں میں کیچ دے بیٹھے۔

اوپنرزکے جلد آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور افتخار احمد نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 60 رنز تک پہنچا دیا ہے۔

11ویں اوور کے لیے بھارت کی جانب سے اسپنر ایشون بولنگ کے لیے جنہیں افتخار احمد نے میچ کا پہلا چھکا جڑ دیا۔

بھارت کی جانب بارہویں اوور کے لیے اکثر پٹیل کو لایا گیا۔ افتخار احمد نے انہیں ایک اوور میں تین چھکے لگا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔ انہیں اگلے اوور میں محمد شامی نے آؤٹ کیا۔

پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آچکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ بار آمنے سامنے آچکے ہیں، پاکستان نے تین، بھارت نے سات میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ دونوں ٹیموں میں ایک میچ ٹائی ہوا۔