اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد:ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہ دیں، پولیس

اسلام آباد پولیس نے ضلع کے تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے دینے سے منع کردیا ہے۔

تحریک انصاف کا لانگ مارچ گزشتہ روز لاہور سے شروع ہوچکا ہے، اور وفاقی حکومت اور پولیس نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے ضلع میں تمام ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں ہوٹل مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے شرکا سے کسی طرح کا بھی تعاون نہ کریں۔

پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہ دیں، اور لانگ مارچ کے حوالے سے آنے والے کسی بھی فرد کو ہوٹلز میں نہ ٹھہرائیں۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہوگی، لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے دینے یا تعاون کرنے پر کارروائی ہوگی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی تحریک انصاف کی فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت کو خط لکھا گیا ہے جس میں نئے معاہدے کے لئے ہر شق کی اطمینان بخش یقین دہانیاں طلب کی گئی ہیں۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے نیا خط جاری کرکے تحریک انصاف کو درخواست مسترد کرنے کی وجہ بھی بتادی ہے، اور یاد دلایا کہ 25 مئی کو بھی انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری کیا گیا تھا، تاہم اس میں درج معاہدوں کی خلاف وزریاں کی گئی تھیں۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق پوليس کو 2 ہزار 430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں، فيلڈ ميں تعينات اہلکاروں کو ہر صورت غير مسلح رہنے کی ہدايت کی گئی ہے۔