اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، مگر انتظامیہ نظر انداز کررہی ہے، عمر اکمل

لاہور: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے سابق کرکٹر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کردی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین رمیز راجہ سے “چند چیزوں” پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 میں تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا لیکن بعدازاں پابندی کو کم کرکے 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجاازت دی تھی۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ کرنے پر معطل کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی جبکہ اینٹی کرپشن پر لیکچرز بھی دیئے تھے۔