اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

لانگ مارچ:پی ٹی آئی نے انتظامیہ سےفیض آبادتک رسائی کی اجازت مانگ لی

تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ سے ایک بار پھر ریلی کی جگہ تبدیل کرنے کے حوالے سے اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے 26 نومبر کو ریلی فیض آباد تک لانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ اس متعلق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو درخواست بھی لکھی گئی ہے۔

درخواست اسلام آباد کے پارٹی صدرعلی نواز اعوان کی جانب سے دی گئی ہے۔درخواست میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے۔