اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کر لیا گیا، عمر سرفراز چیمہ

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر کے بیان کے بعد انہیں تفتیش میں شامل کر لیا گیا ہے اور ان سے رابطہ بھی ہو چکا ہے۔

مشیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے پوچھ تاچھ کی جائے گئی ۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن ) کی قیادت عمران خان کے قتل کے متعلق اور مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے لیے پہلے ہی بیانات دے چکی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہ لیگی قیادت کے نفرت انگیز بیانات پر پہلے بھی گرفتاریاں اور مقدمات درج کیے جا چکےہیں ۔

انہوں کے کہا تسنیم حیدر کے بیان کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر آباد واقعہ کی تحقیق کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔