اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مخالفین کو راستے سے ہٹانا (ن) لیگ کا پرانا کام ہے، فیاض الحسن چوہان

تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ مخالفین کو راستے سے ہٹانے میں ماہر ہے۔

تسنیم حیدرکے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن، عابد شیر علی اور عابد باکسر مسلم لیگ (ن) کی تاریخ کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ اور ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ لندن میں بیٹھ کر کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر کو نواز شریف کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔لندن میں قوانین بہت سخت ہیں وہاں بیٹھ کر کوئی بھی کسی پر الزام نہیں لگا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالتیں تسنیم حیدر کے بیان کے متعلق تحقیق کر سکتی ہیں ۔پاکستان کی حکومت کو چاہیے کے تسنیم حیدر کے بیان کی روشنی میں بھی تحقیق کے دائرہ کار کو بڑھائیں ۔