اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فوج کی سیاست میں مداخلت غیرآئینی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، فوج کاسب سےپہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی، فوج کی قربانی کا عوام نے اعتراف نہیں کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج کاسب سےپہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے، فوج نےفروری میں فیصلہ کیا کہ آئندہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، اس آئینی عمل کا خیرمقدم کرنےکے بجائے کئی حلقوں نےتنقید کانشانہ بنایا، جعلی جھوٹا بیانیہ بناکر ملک میں ہیجان پیدا کیا، اب اس بیانیے سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج کی سیاست میں مداخلت غیر آئینی ہے، فوج پر تنقید اس کی سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہوئی، فوج پر تنقید شہریوں کا حق ہے لیکن الفاظ کا مناسب چناؤ کرنا چاہیے، یہ ناممکن بالکل گناہ کبیرہ ہےکہ کوئی بیرونی سازش ہو اور فوج ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھی رہے تو یہ گناہ کبیرہ ہوگا۔

پاکستان بھارت جنگ 1965ء میں افواج کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یوم دفاع کی تقریب اس سال سیلاب کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔