اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اتارنےکا معاملہ: تحریک انصاف اور حکومت آمنے سامنے

پاکستان تحریک انصاف 26 نومبر کو چیئرمین عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اتارنے پر بضد ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے مسلسل انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ سیل ہے، اجازت ملی تو انتظامیہ کو ڈی سیل کرنا ہوگا جبکہ پی ٹی آئی کے پاس بارانی زرعی یونیورسٹی،ہاکی گراؤنڈ اورمسلم اسکول سمیت متعدد جگہیں ہیں لیکن پی ٹی آئی ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اتارنے پر بضد ہے۔

پی ٹی آئی نے اب تک عمران خان کے دستخط شدہ بیان حلفی بھی جمع نہیں کرایا۔