اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بنائیں گے،شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے استنبول میں پاک ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ترکیہ صدر طیب ایردوان سے خوشگوار ملاقات ہوئی اور استنبول میں گزشتہ روز کی تقریب پاک ترکیہ بہترین تعلقات کی مثال ہے۔ ترکیہ کے صدر سے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کمپنیوں کا یہ اجلاس تجارت کے فروغ کے لیے معاون ثابت ہو گا اور کچھ روز قبل ترکیہ میں جو دھماکہ ہوا اس میں جانی نقصان پر افسوس ہے اور پاکستان کی طرح ترکیہ بھی دہشت گردی کا شکار ہوا۔ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ انسان دوست نہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے نے قربانیاں دیں اور پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترکیہ پاکستان کا دوسرا گھر ہے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔