اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان میں ہمت ہے تو صدر سے استعفیٰ لے کر دکھائیں،شرجیل میمن

وزیر طلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان جلد جیل میں ہوں گے۔عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان دھوکا ہے واقعی سنجیدہ ہیں تو صدر عارف علوی سے استعفوں کا آغاز کریں ۔

کراچی میں وزیر طلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ریڈ لائن بس منصوبے کے کام کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہیں منصوبے پر جاری کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ میں پنجاب حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا مگر پھر بھی لانگ مارچ ناکام رہا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان میدان چھوڑ کر بھاگنے کے مترادف ہے ان میں تھوڑی غیرت اور ہمت ہے تو صدر سے استعفیٰ لے کر دکھائیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق اڈیالہ میں جیل صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے جلد عمران خان جیل میں ہوں گے۔