اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی ا اسمبلی کو گجرات کی ضلع کونسل کی طرح چلاتے ہیں، عطا تارڑ

لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی ایسے اسمبلی چلاتے ہیں جیسے گجرات کی ضلع کونسل ہو۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ 18 ایم پی ایز کی معطلی کے خلاف پٹیشن کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رہے ہیں جس میں اسپیکر کے الیکشن کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا ایک وفد چیف جسٹس امیر بھٹی سے بھی ملے گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ بھی موجود ہے ، کسی رکن کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

صوبائی اسمبلیاں تحلیل یا گورنر راج، پی ٹی آئی کا اجلاس، پنجاب اور KP اسمبلی توڑنے کے فیصلے کی توثیق، اسمبلی بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، ن لیانہوں نے مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو پٹیشنز کی جلد سماعت چاہتے ہیں۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان لاڈلے بننے کی کوشش کر رہے ہیں، جو سپورٹ انہیں مل رہی ہے وہ کسی اور کو نہیں ملی۔