اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,533FansLike
9,993FollowersFollow
567,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

دیکھتا ہوں یہ کتنے ایم پی ایز لے کر آتے ہیں،آصف زرداری کا عمران خان کو چیلنج

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عمران خان اگر اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم الیکشن میں جائیں گے وگرنہ ہم اپوزیشن کرتے رہیں گے۔

سابق صدر پاکستان نے واضح طور پر کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے انتخابات ہمیں سوٹ کرتے ہیں اور نہ جمہوریت کو۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتا ہوں وہ کتنے ایم پی ایز لے کر آتے ہیں۔

آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پختونخوا کے گمراہ دوستوں کو واپس لانا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری گزشتہ دو ہفتوں سے ملکی سیاست میں بھرپور طریقے سے متحرک ہیں، اس دوران وہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور سابق وزیراعظم و ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے علاوہ متعدد اہم سیاسی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ وہ غیر معمولی طور پر ذرائع ابلاغ سے بھی گفتگو کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔