اسمبلی نہ توڑیں مل بیٹھ کے نئی حکومت بناتے ہیں ،آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

دو روز قبل آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق دوران ملاقات سابق صدر نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنایا جاسکتا ہے۔زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا کہ نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت نے آصف علی زرداری کو پرویزالہیٰ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔