اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,672FansLike
9,984FollowersFollow
564,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ارشد شریف قتل کیس :وزارت خارجہ کی تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

ارشد شریف قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں وزارت خارجہ نے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔

تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیا اور متحدہ عرب امارات میں خصوصی نمائندہ بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے، جو مقامی حکام کیساتھ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کا معاملہ اٹھائے گا۔

وزارت خارجہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہی، پاکستان اور کینیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر بھی غور جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرنے کیلئے کینیا اور یو اے ای کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، کینیا کے سفیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ فراہم کی جائے گی۔