آرمی چیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزرا خواجہ آصف، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک تھے۔ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر وفاقی وزرا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔