اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سعودیہ کے دورے سے عرب دنیا کیساتھ تعلقات مظبوط ہوں گے، چینی صدر

ریاض: صدر شی جنپنگ کے دورۂ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہائیڈروجن توانائی اور براہ راست سرمایہ کاری سمیت درجنوں معاہدے طے پا گئے اور چین کے صدر نے اس دورے کو عرب ممالک کے ساتھ نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جنپنگ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے درمیان ہائیڈروجن توانائی اور براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سمیت مفاہمت کی متعدد یادداشتیں، معاہدے اور سمجھوتے طے پاگئے۔ جن میں سعودی ولی عہد کے وژن 2030 اور چین کے روڈ اینڈ بیلٹ اقدام کے درمیان ہم آہنگی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں صدر شی جنپنگ نے سعودی عرب کو چینی سیاحتی گروپوں کے لیے سمندر پار مقامات کی فہرست میں شامل کرنے، دونوں ملکوں کے درمیان لوگوں کے تبادلے کو بڑھانے اور ثقافتی تبادلوں پر اتفاق کیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دستیاب وسائل کی سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت، مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔