اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,433FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پٹھان فلم میں ریلیز سے قبل تبدیلیاں کرنے کی ہدایات

فلموں کو نمائش کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے بھارتی سرکاری ادارے سی بی ایف سی نے ’پٹھان‘ کے میکرز کو فلم میں مجوزہ تبدیلیاں کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم کو پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔

سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کی طرف سے جاری اعلامیے میں ادارے کے چیئرپرسن پراسون جوشی نے فلم ’پٹھان‘ کے گانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پراسون جوشی کا کہنا تھا کہ فلم کا بہت باریکی کے ساتھ جائزہ لیا گیا ہے اور ہم نے فلم میکرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فلم کی ریلیز سے قبل اس میں ادارے کی طرف سے دی گئی مجوزہ تبدیلیاں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سی بی ایف سی ہمیشہ سے تخلیقی اظہار اور عوام میں پائی جانے والی حساسیت میں توازن رکھنے کیلئے پرعزم ہے اور ہم تمام فریقوں کے درمیان مکالمے کے ساتھ مسئلے کا حل نکالتے ہیں۔