اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس،عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن کمیشن (Election Commission)کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ(Lahore High Court)پہنچ گئے ۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چیئرمین شپ چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلینج کر دیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر قانونی نوٹس جاری کیا گیا، عمران خان الیکشن کمیشن کو اپنے تمام اثاثے ظاہر کروا چکیں ہیں ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے نوٹس کو کالعدم قرار دیتے ہوئےاسے معطل کرنے کا حکم دے اور الیکشن کمیشن کوکارروائی کرنے سے روکے۔