میسی اور رونالڈو کے کلب کے درمیان میچ ،ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال سے بھی زیادہ

لیونل میسی کے کلب پیر س سینٹ جرمن(PSJ)اورکرسٹیانو رونالڈو کے کلب النصر کے دمیان دوستانہ میچ کی خصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کے کلب پیرس سینٹ جرمن(PSJ)اورکرسٹیانو رونالڈو کے کلب النصر کے دمیان ہونے والے مقابلے کے لیے خصوصی ٹکٹ کی بولی17 جنوری تک جاری رہے گی ۔


عرب تاجر عبدالعزیز بغلف نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پہلی بولی 30 لاکھ ریال لگائی ،اس کے بعد ایک اور تاجر ابراہیم المہدیب نے 40 لاکھ ریال کی بولی لگائی ،ایک اور تاجر خالد المشرف نےپہلے 70 لاکھ ریال کی بولی لگائی اس کے بعد خالد المشرف نے ہی اپنی بولی 90 لاکھ ریال تک بڑھا دی ۔ اس کے بعدمحمد منجم میدان میں آئے اور قیمت 93 لاکھ ریال تک پہنچادی ، اب تک کی آخری بولی مشرف الغامدی نے 1 کروڑ ریال تک لگائی ہے۔