شمالی کوریا : پر اسرار بیماری کے باعث 5 دن کا لاک ڈاؤن نافذ

شمالی کوریا کا دارلحکوت اس وقت پر اسرار بیماری کی زد میں ہے جس کے بعد شہر کو 5 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

خبروں کی مطابق پیانگ یانگ کے شہریوں کو دن میں کئی بار بخار چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جب کہ سانس کی بیماری کے باعث 5 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کرونا وائر س کا نام لیے بغیر شہریوں کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

خبرو ں کے مطابق لاک ڈاؤن کی اطلاعات ملتے ہی شہریوں نے مارکیٹیوں کا رخ کر لیا اور خریداری کے لیے شہرمیں معمول سے کہیں زیادہ رش دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کرونا وائرس کے آمد پر ہی ملک کی سرحدیں بند کر دیں تھیں ۔تاہم گزشتہ برس آگست میں کرونا کے پہلے کی کی تصدیق ہوئی تھی۔ شمالی کوریا کی جانب سے ابھی تک کرونا سے متاثرہ لوگوں اور اموات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔