اداکار رنبیر کپور نے اپنے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرنے والے مداح کا فون پھینک دیا۔
سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ویڈیو میں رنبیر کو آن کیمرہ اپنے ایک مداح کا فون پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور کا مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے تاہم وہ تصویر لینے میں ناکام ہوجاتا ہے جب وہ دوسری مرتبہ بھی تصویر نہیں بنا پاتا تو رنبیر طیش میں آکر اس کا موبائل فون پھینک دیتے ہیں اور اسے غصے میں گھورتے نظر آتے ہیں۔
Fans look up to celebrities like..
but actions like this are not okay. #RanbirKapoor #angryranbirkapoor pic.twitter.com/BX1Evol5ng— Vishwajit Patil (@_VishwajitPatil) January 27, 2023
رنبیر کپور نے آن کیمرہ مداح کے ساتھ بدسلوکی کی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار نے اپنے مداح کے ساتھ برا سلوک کیا جس پر انہیں معافی مانگنی چاہیے۔
یاد رہے کہ رنبیر جلد اپنی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں پہلی مرتبہ شردھا کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔