اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مریم نواز لاہور پہنچ گئیں ،متوالے استقبال کے لیے تیار

پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن ) کی سینیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف پاکستان پہنچ گئیں ہیں، مریم نواز شریف کا طیارہ 3 بج کر 27 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پہنچا۔ وہ بذریعہ دبئی سے آج پاکستان پہنچی ہیں۔

طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ماضی کی طرف دیکھتے ہیں تو خوف آتا ہے کہ کس طرح انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتی، عمران خان نے سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کچھ کیا، اس کی سزا قانون فطرت سے ملے گی۔


چیف آرگنائزر بننے کے بعد سما کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ شاہد خاقان کی پارٹی اور نواز شریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، تاہم مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہتی، پارٹی پہاڑ کی مانند ہے، جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں کے ساتھ جو ہوگا، مکافات عمل کہلائے گا۔قبل ازیں لندن سے روانگی کے وقت قائد مسلم لیگ نواز ( ن ) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوادع کیا۔