پاکستان ریلوے نےکرایوں میں اضافہ کر دیا

پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعدتمام ٹرینوں کے کرائیوں میں اضافےکا 8 فیصد تک کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے موقف دیا گیا ہےکہ ڈیزل کی قیمتوںمیں حالیہ 15 فیصد تک کے اضافے کے باعث ریلوے پر 11 اعشاریہ 725 ملین روپے یومیہ کا بوجھ پڑ رہا ہے۔

فیول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد کرائیوں میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرین لائن کے علاوہ باقی تمام ٹرینوں اور تمام کلاسزکےکرائیوں میں 8 فیصد تک کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرایوں میں اضافہ آج سے نافذ العمل ہو گا۔