اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اتھارٹیز نواز شریف ،زرداری اور فضل الرحمان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں کہ کمر دہری ہو جائے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 90 دن میں اگر الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان کا آئین ختم ہو جائے گا۔جس نے بھی الیکشن کو ایک روز آگے کیا آرٹیکل 6 کا مرتکب ہو گا۔

اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں کہ کمر دہری ہو جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ اور وزرا وہ لگائے گئے ہیں جن کو گھر میں دوسری بار سالن نہیں ملتا۔وزیر اعلیٰ پر بات کریں تو ان کے خلاف نوٹس آ جائے گا، تمام ادارے ہمارے ہیں ۔ کون ان کو مشورے دے رہا ہے کہ کس کے خلاف بات کی جائے تو اسے اٹھا لیا جائے ۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم گرفتاریوں سے خوف زدہ نہیں ہیں ۔ہم ادروں سے ہیں اور ادرے ہم سے ہیں ۔حکومت اپنے 3 سے 4 ماہ گزار لے،تحریک انصاف کی حکومت کے بعد ایک نئی اپوزیشن سامنے آئی گی ۔

ان کہنا تھا کہ مریم نواز کو چائیے تھا کہ اپنا نفسیاتی علاج بھی کروا لیتی ۔ (ن) لیگ میں موجود سیاست دانوں کی عمر اسی اسی سال بھی زیادہ ہے۔ (ن) لیگ کی سیاسی عمر پوری ہو چکی ہے، ایک بھی نوجوان ان کے ساتھ نہیں کھڑا اور نہ ہی پارٹی کی قیادت میں موجود ہے۔