اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کا راجن پور سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راجن پور کا ضمنی انتخاب خود نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوز نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ عمرا ن خان کی جگہ محسن لغاری اب تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

خبروں کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار اویس خان لغاری کے بیٹے عمار لغاری الیکشن میں حصہ لیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اویس لغاری کو تحریک انصاف کے مرحوم ایم این اے جعفر لغاری کی اہلیہ کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

جعفر لغاری کی اہلیہ نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر عمار لغاری کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد حلقے میں تحریک انصاف کو کم ووٹ پڑنے کے امکانا ت ہیں ۔

یاد رہے کہ راجن پور این اے 193 میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جعفر لغاری کی وفات کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

این اے 193 میں 26 فروی کو پولنگ ہو گی ۔