اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلوچستان : بولان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ 6 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے بولان کے گاؤں گنجلو میں زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان تصادم میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اوبڑو اور لہڑی قبائل کے افراد نے مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر فائرنگ کی ۔فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

مقامی انتظامیہ نےموقع پر پہنچ کرلاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔لیویز حکام کے مطابق قتل ہونے والے ایک شخص کا تعلق اوبڑو قبلے سے جبکہ 5 کا تعلق لہڑی قبلے سے ہے۔

حالات کشیدہ ہونے کے باعث علاقے میں لیوی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔