اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عامر خان اور سلمان خان جلد ایک ہی پروجیکٹ میں نظر آئیں گے

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان ایک فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں وہ سلمان خان کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

فلم کو عامر خان پروڈیوس کریں گے جبکہ اس میں مرکزی کردار میں دبنگ خان ،سلمان خان نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے عامر اور سلمان کے درمیان بات بھی ہوئی جبکہ عامر خان نے فلم بنانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے سلمان خان کو ہی سامنے رکھتے ہوئے فلم کا اسکرپٹ تیار کرایا ہے۔ خبروں کے مطابق عامر خان کی جانب سے پیشکش پر سلمان خان نے بھی فلم میں دلچسپی کا اظہار کیا اور فلم کو اسکرپٹ کو سراہا۔

یاد رہے کہ عامر خان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم لال سنگھ چڈا کی ناکامی کے بعد انہوں نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعدسلمان خان کے لیے بنائی جانے والی ان کی پروڈکشن میں یہ پہلی فلم ہو گی ۔