اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مری میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

مری (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ کوہسار مری میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ نوجوانوں کو بغیر فیملی مری میں داخلے سے روکا جائے جبکہ مرد خضرات پر مشتمل گاڑیوں کو شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 70ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئی ہیں جبکہ30 ہزارسے زائد گاڑیاں مری سے واپس جا چکی ہیں ۔ اسی طرح پابندی کے بعد 466موٹر سائیکلیں واپس گئی ہیں ۔ حکام کے مطابق 50ہزار گاڑیوں کے مری میں موجود ہونے سے شدید رش اور ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا ہے جس وجہ سے موٹر سائیکلوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ر پی او راولپنڈی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مری میں موٹر سائیکلوں پر پابندی عائد ہے اور آج کسی بھی موٹر سائیکل کو مری میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد سیاح نیو مری ، بھوربن ، کوہالہ اور گلیات روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔