اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈاکٹر طاہر القادری شیخ رشید کی دعوت پر 10جولائی کو لال حویلی جائیں گے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 10جولائی کو شیخ رشید کی دعوت پر لال حویلی جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق 10جولائی کو ڈاکٹر طاہر القادری اور شیخ رشید کے درمیان لال حویلی میں اہم ملاقات ہو گی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہو گا ۔عوامی تحریک کے ذرائع کا کہناہے کہ شیخ رشید نے فون کر کے ڈاکٹر طاہرا لقادری کو لال حویلی آمنے کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے او ر دس جولائی کو وہ شیخ رشید سے ملنے راولپنڈی جائیں گے ۔