اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم نے شر پسندوں کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دے دیا

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے شر پسندوں کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہورمیں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائےگی ، دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ بدترین حرکت کرنے والوں کو آئین اور قانون میں درج سزائیں دی جائیں گی۔
کورکمانڈر ہاؤس تاریخی جناح ہاؤس جل چکا ہے اور مکمل طورع پر تباہ ہو گیا ، ان واقعات پر پوری قوم غمگین ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اور انکا جتھا پاکستان کے دشمنوں سے کم نہیں ہے ، جو کام 75 برس میں نہیں ہوا ، وہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے کیا ۔
منصوبہ بندی کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور شہیدوں اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان شرپسندوں کے خلاف انسداد دپشت گردی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں، وزیر قانون انسداد دہشد گردی کی عدالتوں کی تعداد بڑھائی۔
وزیراعظم کا مزید یہ کہنا تھا کہ تمام شر پسندوں کو بلا تفریق گرفتار کیا جائے ، اگلے 72 گھنٹوں میں تمامجرمان اور حملہ آورروں کو گرفتار کیا جائے ۔