اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نےٹک ٹاکر صندل خٹک کو حریم شاہ ویڈیوز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

صندل خٹک کے خلاف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی، اس موقع پر صندل خٹک کو ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے دوران سماعت عدالت سے ٹک ٹاکر صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،

ایف آئی اے نے صندل خٹک کو گرفتار کرلیا

عدالت سے صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شریک ملزمہ عائشہ ناز کو شامل تفتیش کرنا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کرنی ہیں۔

صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی ان کے وکیل نے مخالفت کی، وکیل نے کہا کہ صندل خٹک کا موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کے پاس ہے۔

عدالت نے ٹاکر ٹاکر صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم صادر کردیا۔