اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پسوڑی گانے کا ری میک کیارا ایڈوانی کی فلم میں شامل

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ستیا پریم کی کتھا میں گذشتہ سال پاکستان کے سب سے مشہور گانے پسوری کا ریمیک کیا جا رہا ہے ،اطلاعات ہیں کہ گانے کی شوٹنگ اگلے کچھ دنوں میں ممبئی میں ہو گی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گانے کی شوٹنگ اگلے کچھ دنوں میں ممبئی میں ہو گی ، کیا راایڈوانی اور کارتک آریان کی نئی آنے والی فلم ستیا پریم کی کتھا کے لیے پاکستانی گانے پسوری کے ریمیک کو تیار جا رہا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی آنے والی بھارتی فلم ستیا پریم کتھا کی ریلیز سے کچھ دن قبل ہی کو ک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور ترین گانے پسوری کے ریمیک کو اس فلم میں شامل کر لیا گیا ہے، اس گانے کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ شوٹنگ کا آغاز جلد کیا جا ئیگا ، جس میں کارتیک آریان اور کیاراایڈوانی فیچر کریں گے۔

گانے کی عکس بندی ممبئ میں کی جائے گی، جسکے لیے اسپیشل سیٹ لگایا جائیگا، پسوری گانا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پیش کیا گیا جسکے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے تحریر کیے۔