اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دوبارہ نیب میں طلب

پی ٹی آئی کے چیئر مین اوراہلیہ قومی احتساب بیورو( نیب ) نے دوبارہ طلب کر لیا ۔

پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب نے 4 جولائی کو طلب کر لیا ۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہو سکے تھے ، عمران خان کو 26 جون کو طلب کیا گیا تھا ۔

190 ملین پائونڈ کرپشن کیس :بشریٰ بی بی کل نیب راولپنڈی میں طلب

بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تفتیش کے لئے 7 جون کو طلب کیاگیالیکن وہ پیش نہ ہو پائیں ۔

قومی احتساب بیورو( نیب )نے اپنے بھیجے گئے نوٹس میں کہا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو 7 جون ، 12 جون اور 23 جون کو طلب کیا گیا لیکن آپ تفتیش میں شامل نہیں ہو پائیں ۔

نیب نے تحقیقات کے لئے بشریٰ بی بی کو 4 جولائی کو دن 11 بجے طلب کر لیا ہے ۔