اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواز شریف کو جلد پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کے درمیان دبئی میں اہم بیٹھک ہو ئی ہے، اس اہم ملاقات میں رہنماؤں نے مستقبل قریب میں بھی ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ، ملاقات میں بلاول بھٹو اور مریم نواز بھی شریک تھے ۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ دونوں جماعتوں میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا، ملاقات میں اگست کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت ہو ئی ۔

نواز شریف کی جولائی میں وطن واپسی کا قوی امکان

ن لیگ کا مؤقف تھا کہ انتخابات کیلئے یہی وقت موزوں ہے ، سیاسی حالات ساز گار ہیں ، اس لیے اسمبلی کی مدت میں توسیع نہ کی جائے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رائے تھی کہ معاشی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے ، بہرحال آصف زرداری نے نواز شریف کو جلد وطن واپس آنے کا مشورہ دےدیا۔