اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سابقہ ادکارہ ثناخان کے گھر بیٹے کی ولادت

بالی وڈ کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناخان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے ۔

ثناخان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیر باد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔

شادی کے بعد ثناخان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں ، ثناخان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہو ئی ہے ، ثناخان نے یہ خوشخبری خود اپنے اکاؤنٹ سے مداحوں کو دی ۔

سابق اداکارہ ثنا خان نےشوبز انڈسٹری کو خیر آباکہنے کی وجہ بتا دی

ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی جس میں کہا کہ اللہ نے مقدر میں لکھا ، پھر اسکو پورا کیا اور آسان کیا۔

ثناخان کا کہنا تھا کہ اور جب اللہ دیتا ہے تو مسرت کے ساتھ دیتا ہے تو اللہ نے ہمیں بیٹا دیا ہے، ثناخان نے مزید کہا کہ اولاد کی امانت ہے اور اسے بہترین بنانا ہے۔

انہوں نے نیک تمناؤں پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔