اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,933FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا ، فیول ٹینک پھٹنے سے تیل ضائع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن ورکشاپ میں پٹری سے اتر گیا ۔تفصیلات کے مطابق ورکشاپ میں کھڑا علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ریلوے لائن ٹوٹ گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن ڈی ریل ہونے سے فیول ٹینک بھی پھٹ گیا انجن ڈی ریل ہونے سے ٹینک میں موجود 8ہزار لیٹر تیل بہ گیا جس سے ریلوے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچا ۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن کی مرمت اور پٹری کو درست کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور جلد انجن کو ٹھیک کر دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ بچا ہوئے تیل کو بھی محفوظ کر لیا گیا۔