اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حلیم عادل شیخ ضمانت ملتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت ملنے کے فوری بعد ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

پولیس نے حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس نے 9 مئی سے متعلق کیس میں حلیم عادل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دیا۔

کراچی :حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو علیحدگی کے لیے عدالت پہنچ گئیں

ضمانت ملنے کے بعد عدالت سے نکلتے ہی پریڈی تھانے کی پولیس نے حلیم عادل شیخ کو ایک نئے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کےخلاف گزشتہ روز پریڈی تھانےمیں مقدمہ درج ہوا تھا جس میں کارسرکار میں مداخلت اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ روز حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے دوران پولیس پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تھا۔