اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

فلسطینیوں پر مظالم میںعالم اسلام میں قبرستان کی طرح خاموشی ہے:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم میں سو فیصد امریکہ شریک ہے، اس وقت عالم اسلام میں قبرستان کی طرح خاموشی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دنیا میں جہاں شر موجود ہے اس کے پیچھے امریکا ہے، دنیا کو تقسیم کرنے میں امریکا کا ہاتھ ہے۔

اسرائیلی خاتون رہائی کے بعد حماس کے سلوک سے متاثر

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خاموش رہنے کا مطلب اسرائیل کا ساتھ دینا ہے، غزہ کے لوگ کریں تو کیا کریں؟ ہمارے حکمرانوں نے اب تک غزہ کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ ایک رات میں 400 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، امریکا کا بحری بیڑہ مشرقی بحیرہ روم میں موجود ہے، امریکا نے ہی ویتنام، افغانستان،ایراق پر جنگ مسلط کی۔