اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قطر نے 8بھارتی جاسوسوں کو سزائے موت سنا دی

قطر کی عدالت نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں بھارتی بحریہ کے 8سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے قطر میں بھارتیوں کو سزائے موت ملنے کی تصدیق کر دی ہے، بھارت کا کہنا ہے کہ فیصلے کی تفصیلات کا انتظار ہے، معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی کمپنی میں کام کرنے والے 8 بھارتی شہریوں کو قطر کی عدالت نےسزا سنائی ہے، فیصلے سے گہرے صدمے میں ہیں۔

عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام قانونی اقدامات کریں گے، مقدمے کی حساس نوعیت کی وجہ سے اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ قطر میں کام کرنے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی بحریہ کے یہ سابق اہلکار قطری بحریہ کیلئے سازوسامان بنانے والی کمپنی میں کام کر رہے تھے، رپورٹ کے مطابق سزا پانے والے ملزمان میں بھارتی بحریہ کا سابق افسر کیپٹن نوتیج سنگھ گل، برندرہ کمار، سورا بھ وشست، کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگنا کرپکالا، سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہیں۔

ایران : برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں سابق وزیر دفاع کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملزمان پر قطر کیلئے اٹلی میں تیار کردہ آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات اسرائیل کو دینے کا الزام تھا۔

قطری انٹیلی جنس ذرائع نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے آبدوز پروگرام سے متعلق کچھ ” الیکٹرونک کمونیکیشنز “ پکڑی ہیں۔