اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پہلی بار تصویرسامنے آ گئی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پہلی بار تصویر منظر عام پر آ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ایک پولیس افسر گاڑی میں موجود ہے، ایسا معولم ہو رہا ہے کہ اس کی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیلفی ہے۔

وی نیوز کے مطابق عمران خان کے ساتھ اس تصویر میں دیکھے جانے والے پولیس آفیسر قاسم خان نیازی ہیں جو اسلام آباد میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ہیں۔

شیخ رشید نے اپنے بھتیجے راشد شفیق کو جانشین مقررکردیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی قاسم نیازی آج کل قیدیوں کی جیل منتقلی کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں اور جوڈیشل گارڈ کے انچارج ہیں۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل گارڈز ملزمان کی نقل و حرکت کے دوران ان کے ساتھ ہی رہتے ہیں اور یہ تصویر کب لی گئی۔

اس حوالے سے تو کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم مبینہ طور پر یہ تصویر عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے دوران لی گئی ہے۔