اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جو بھی حماس کی حمایت کرے اسے ختم کر دین چاہیے، اسرائیل

 

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتماربن گویر کا کہنا ہے کہ جو بھی فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی حمایت کرتاہے اسے ختم کر دیا جانا چاہیے۔

امریکہ اور اسرائیل میں دہشتگرد قرار دی گئی تنظیم کا حصہ رہنے والے اسرائیلی وزیر نے حال ہی میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں 25000 ہتھیاروں کے علاوہ گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان تقسیم کیا ہے، اسرائیلی وزیر قومی سلامتی 7 اکتوبر واقعے کے بعد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرکے انکی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اتماربن گویر نسل پرست یہودی تنظیم ”کہانے تحریک “ کے سابق رکن تھے جس پر اسرائیل نے 1998 میں

دہشتگردانہ کارروائیوں کے باعث عائد کر دی تھی جبکہ امریکہ نے بھی اسے دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔

اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیر کیخلاف نفرت آمیز اقدامات، اشتعال انگیز تقاریر اور نسل پرستی جیسے الزامات میں 53 فرد جرم تیار کی گئی تھیں، انہیں 2007 میں نسل پرستی اور ایک دہشتگرد تنظیم کی حمایت کے جرم میں سزا بھی سنائی گئی تھی۔