اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور میں 12 سموگ ٹاور لگانے کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں 12 سموگ ٹاور لگانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے، طبقے کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، پنجاب حکومت ہروہ اقدام اٹھارہی ہےجوانسانی بس میں ہے۔

سموگ کے بادل پنجاب میں بدھ کو چھٹی نہ دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ عوام سےاپیل ہے کہ وہ ماسک پہنیں، لاہور میں 12 مقامات پر سموگ ایئرفلٹر آئیونائز ریونٹس لگائے جائیں گے، مصنوعی بارش برسانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیجنگ میں سموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم جلد لاہور کا دورہ کرے گی، پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو الماتا روانہ ہوگی۔