اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جہانگیر ترین لودھراں سے الیکشن لڑیں گے

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین ایک دو روز میں لودھراں جائیں گے، جہاں وہ ووٹرز کو عشائیہ دیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین عشائیے کے دوران باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

خاور مانیکا کو گھر کا پردہ چاک نہیں کرنا چاہیے:پرویزالٰہی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر15 دسمبر 2017ء کو فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔

جس کے بعد 16 جون 2023ء کو سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا۔

آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال مقرر کر دی گئی تھی۔