اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رس گلےکم پڑنےپرمہمان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے،6 افرادزخمی

 

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑ گئے جسکے بعد معمولی لفظی تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی اور جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ 6 افراد اسپتال پہنچ گئے۔

ریاست اتر پردیش کے علاقے شمس آباد میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں کھانا کھلتے ہی مہمان کھانے پر ٹوٹ پڑے۔

پولیس کے مطابق شادی میں رس گلے کم پڑے گئے جسکی بنا پر کچھ افراد کے درمیان جھگڑا ہوگیا، یہ تنازع اس قدر طول پکڑ گیا کہ 6 افراد میں ہاتھا پائی ہو گئی اور یوں انہیں اسپتال منتقل کر نا پڑا۔

رس گلہ نہ ملنے پر شادی کی تقریب میں چھریاں چل گئی، ایک شخص ہلاک

ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زخمی افراد خطرے سے باہر ہیں۔

مقامی پولیس کا زخمی افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسی طرح کا واقعہ گزشتہ سال بھی پیش آیا تھا کہ جس میں مٹھائی کم پڑ جانے کی صورت میں مہمانوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جسکے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور 1 شخص ہلاک ہوگیا۔