اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان نے ہمیں اتحادی بنانے کے لیے 6 وزارتوں کی پیشکش کی : آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ہمیں اتحاد کے لیے 6 وزارتوں کی پیشکش کی گئی تھی ۔عمران خان ہمیں ساتھ ملا کر حکومت بنانا چاہتا تھا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نجی ٹی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے پارٹی کو پیغام پہنچایا گیا کہ مجھے مائنس کر دیں تو اتحاد ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پیغام بجھوایا کہ اگر میں ملک چھوڑ کر چلا جاؤں تو پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہو سکتا اور ہمیں 6 وزارتوں کی آفر کی گئی۔

آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی، آصف زرداری

آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں 8 فروری کو الیکشن ہونے کا یقین ہے۔عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ درست تھا۔

انہوں کے کہا کہ عمران خان معیشت دشمن وزیر اعظم تھا ،اگر ہم چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالتے تو وہ فوجی افسر کا سہارا لیتا۔