اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غزہ : الشفاء اسپتال سے ملنے والی سینکڑوں لاشوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ کے الشفاء اسپتال میں اسرائیلی فوج کے حملےکے بعد ملنے والی 100 سے زائد لاشوں کی اجتماعی تدفین کر دی گئی۔

خبروں کے مطابق لاشیں الشفاء اسپتال پر اسرائیلی فوج کے قبضے کے بعد ملیں جو کہ بری طرح گل سڑ چکیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال سے ملنے والی لاشوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں، لاشوں کے چہرے مسخ ہیں شناخت ممکن نہیں۔

غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے، یونیسیف

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرک میں 110 سے زائد لاشیں لائی گئیں جنہیں کرین کے ذریعے اجتماعی قبر میں دفنایا گیا۔