اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,611FansLike
9,993FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سویڈن میں انتہا پسندوں کی جانب مسجد کو گرائے جانے کی دھمکیاں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور آگ لگائے جانے کے واقعات کے بعد مسجد کو گرانے کی دھمکیاں دی جاری ہیں ۔سویڈن کے وزیر اعظم کی جانب سے واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کےڈیموکریٹ گروپ کے رہنما جیمی اکیسن نے پارٹی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مساجد کو جمہوریت، ہم جنس پرستی اور یہودیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مساجد کو مسمار کرے،اس کے علاوہ پارٹی ورکرز کو مساجد منہدم کرنے کے لیے اکسایا گیا۔

سویڈن میں انتہا پسندوں کی جانب مسجد کو گرائے جانے کی دھمکیاں

وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے دیے گئے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں عبادت گاہوں کو مسمار نہیں کیا جا سکتا البتہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خلاف لڑنا ضرور چاہیے۔

سویڈن میں نوجوان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے کو باکسنگ گلوز پہن کرپیٹ ڈالا

یاد رہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نظرآتش کرنے کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں، جس پر سویڈن وزیر اعظم اور حکومت کو دنیا بھر سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔