عثمان ڈارکی والدہ نے 2حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع کر دیے

عثمان ڈارکی والدہ نے این اے 71 اور پی پی 47 سیالکوٹ سےکاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر توڑ پھوڑ اور ہراساں کرنے کا فائدہ خواجہ آصف کو تھا۔

جو حربے استعمال کئے گے اسکا فائدہ خواجہ آصف کو ہے،میرے ساتھ جو ہوا خواجہ آصف نے کروایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے غیرت مند بھائی کو اگر مجھ سے اتنی ہمدردی تھی تو جس دن میرے گھر توڑ پھوڑ ہوئی اس دن میرے گھر آتے میں انکو عزت بخشتی،یہ عوام کے سامنے معافی مانگ کر صرف عوام کو گمراہ کرتے تھے۔

پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف ،ہنگامی طور پر جیل سے اسپتال منتقل

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی پی او اور ڈی سی او کو فارغ کیا،خواجہ آصف میرے گھر آتے تو میں انہیں معاف کر دیتی کیوں کہ اللہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو کچھ انہوں نے کیا اسکی ویڈیو عوام کے سامنے ہے،انہوں نے میرے گھر کو سیل کر کے مجھے گھر سے نکال دیا،میں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ سڑک پر رات گزاری۔